چینی فوجی مشقیں تائیوان کیلئے خطرہ نہیں

چینی فوجی مشقیں تائیوان کیلئے خطرہ نہیں

پام بیچ،بیجنگ(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چین کی جانب سے تائیوان کے گرد جاری فوجی مشقوں سے فکر مند نہیں ، انہیں اس بات کا اندیشہ نہیں کہ صدر شی جن پنگ کسی حملے کا حکم دیں گے ۔۔۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہامجھے اس بارے میں کچھ بھی فکر نہیں ۔دوسری جانب چین نے منگل کو تائیوان کے گرد دوسرے دن مسلسل براہِ راست فائرنگ مشقیں کیں، میزائل داغے گئے اور کئی لڑاکا طیارے و بحری جہاز تعینات کیے گئے ۔تائیوانی دفاعی حکام نے بتایا ہے کہ چین کی جانب سے جاری براہِ راست فائرنگ مشقوں کے دوران تائیوان کا محاصرہ ناکام رہا۔تائیوان کے صدر نے چین کی فوجی مشقوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا چین عالمی برادری کی امن کی توقعات کو نظر انداز کر رہا ہے اور فوجی دھمکی کے ذریعے علاقائی استحکام کو جان بوجھ کر کمزور کر رہا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں