چینل ٹنل میں بجلی کی خرابی برطانیہ کو یورپ سے جوڑنے والی یورو سٹار ٹرین سروس معطل

چینل ٹنل میں بجلی کی خرابی  برطانیہ کو یورپ سے جوڑنے  والی یورو سٹار ٹرین سروس معطل

پیرس(اے ایف پی)چینل ٹنل میں بجلی کی فراہمی میں خرابی کے باعث یورو اسٹار نے لندن کو یورپی ممالک پیرس، ایمسٹرڈیم اور برسلز سے ملانے والی تمام ٹرینیں معطل کر دیں۔۔۔

یورو اسٹار کی ترجمان کے مطابق ٹنل میں اوور ہیڈ پاور سپلائی فیل ہونے کے بعد ایک شٹل ٹرین راستے میں رک گئی، جس کے نتیجے میں لندن آنے اور جانے والی تمام سروسز غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئیں۔ ویب سائٹ کے مطابق پیرس اور برسلز کے درمیان چلنے والی بعض ٹرینیں بھی منسوخ دکھائی دیں۔ اس صورتحال سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں