پی ایس ایل میں ہر فرنچائزکوڈائریکٹ سائننگ کی اجازت ملنے کا امکان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپرلیگ گیارہ میں بڑے کھلاڑیوں کولانے کیلئے فرنچائز کو ڈائریکٹ سائننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان سپرلیگ مینجمنٹ نے پی ایس ایل 11 کو بڑا بنا نے کی ٹھان لی،ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 میں ہرفرنچائزکو ڈائریکٹ سائننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے ،دونئی فرنچائززکے شامل ہونیکی وجہ سے ڈائریکٹ سائننگ کی جائے گی۔دنیا کے بڑے کھلاڑیوں سے فرنچائزز رابطہ اورڈائریکٹ سائن کرسکیں گی۔