راشد نسیم کی سال میں 25عالمی ریکارڈز بنا کر تاریخ رقم

راشد نسیم کی سال میں 25عالمی ریکارڈز بنا کر تاریخ رقم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے راشد نسیم نے ایک سال میں 25 عالمی ریکارڈز بنا کر نئی تاریخ رقم کردی اور سال 2025 میں بھی پاکستان کے نمبر ون ریکارڈ ہولڈر قرار پائے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل ڈیٹا اور ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی راشد نسیم 2025 میں بھی پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں پاکستان کے مجموعی طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کے 43 عالمی ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو چکے ، جن میں 25 ریکارڈ صرف راشد نسیم کے نام ہیں جبکہ مجموعی طور پر 43 میں سے 31 ریکارڈ راشد نسیم اور ان کے اہل خانہ کے نام رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں