پہاڑی علاقے میں پانی بھرنے کیلئے اے ٹی ایم نصب
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مشہور پہاڑی علاقے اوٹی میں آلودگی پر قابو پانے کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق او ٹی کی انتظامیہ نے اپنے پہاڑی علاقے کو آلودگی سے بچانے کیلئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے جس میں انہوں نے پلاسٹک پر قابو پانے کیلئے سیاحوں کو دوبارہ استعمال ہونے والی بوتلیں اپنے ساتھ لانے کی ترغیب کی ہے ۔انتظامیہ نے پانی کی ایم ٹی ایمز بھی نصب کی ہیں جہاں 10 روپے میں ایک بوتل بھری جاتی ہے ۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں واٹر اے ٹی ایم سے پانی کی بوتل کو بھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ صارفین کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے ۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ تمام سیاحتی مقام پر لاگو ہونا چاہیے ۔دوسرے صارف نے بھی ملک بھر میں اس کو لاگو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔