18صدی کی الیکٹرک گاڑیاں، تاریخ نے پیٹرول کیوں چُنا
لاہور(نیٹ نیوز)اگر آج الیکٹرک کار کو نئی ایجاد سمجھا جاتا ہے تو یہ تاریخ سے ناواقفیت کے سوا کچھ نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ الیکٹرک کاروں کی کہانی اس وقت شروع ہوئی تھی۔۔
جب پٹرول انجن ابھی ایجاد بھی نہیں ہوا تھا۔ یہ کہانی ہمیں تقریباً دو صدیاں پیچھے ، 1830 کی دہائی میں لے جاتی ہے ۔عام تاثر کے برعکس، الیکٹرک گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی یا مہنگے ایندھن کے ردِعمل میں ایجاد نہیں ہوئیں۔ ان کی تاریخ انیسویں صدی کے آغاز تک پھیلی ہوئی ہے ، جب دنیا ابھی صنعتی انقلاب کے ابتدائی مراحل میں تھی۔ اُس زمانے میں یورپ اور امریکہ کے موجد بجلی کی طاقت سے چلنے والی سواریوں پر تجربات کر رہے تھے ۔ یہ وہ دور تھا جب پٹرول انجن ابھی قابلِ استعمال بھی نہیں بنے تھے ۔ تیل کی وافر دستیابی اور تیز رفتار ری فیولنگ نے فیصلہ کن برتری پٹرول کے حق میں ڈال دی، اور یوں الیکٹرک کارز منظرنامے سے غائب ہو گئیں۔