آسیان میانمار کے انتخابات کا جائزہ لے گا:ملائیشین وزیر اعظم
کوالالمپور(اے ایف پی)ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ آسیان میانمار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے گا۔۔۔
اور کسی پارٹی کو قبل از وقت قانونی حیثیت دینے سے گریز کرے گا۔ میانمار کی فوج نواز پارٹی نے پہلے مرحلے میں اکثریتی فتح کا دعویٰ کیا ہے ، جسے جمہوریت کے حامی گروپ اور اقوامِ متحدہ کے حکام مسترد کر چکے ۔ فوج نے 2021 میں اقتدار پر قبضہ کیا اور اب مرحلہ وار انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔