سادہ حساب، کیا آپ 20 سیکنڈ میں اسے حل کرسکتے ہیں

سادہ حساب، کیا آپ 20 سیکنڈ میں اسے حل کرسکتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)ایک بظاہر آسان ریاضی کا سوال سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا ہے ، سوال دیکھنے میں جتنا آسان لگتا ہے ، جواب اتنا ہی متنازعہ ثابت ہوا۔۔۔۔

کچھ لوگوں نے جواب 150 بتایا، کچھ نے 25 کہا، جبکہ بڑی تعداد 115 پر متفق نظر آئی۔درحقیقت مسئلہ حساب میں نہیں بلکہ ترتیب میں ہے ۔ ریاضی کا بنیادی اصول PEMDAS (یعنی بریکٹس، ایکسپونینٹس، ضرب، تقسیم، جمع اور تفریق) یہاں فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے ۔ چونکہ اس سوال میں نہ بریکٹس ہیں اور نہ ہی ایکسپونینٹس، اس لیے سب سے پہلے ضرب اور تقسیم کو بائیں سے دائیں حل کیا جاتا ہے ۔یوں پہلے 30 کو 2 پر تقسیم کیا جاتا ہے ، جس کا جواب 15 بنتا ہے ۔ اس کے بعد 15 کو 3 سے ضرب دی جاتی ہے ، جو 45 بنتا ہے ۔ آخر میں 70 اور 45 کو جمع کیا جاتا ہے ، اور یوں درست جواب سامنے آتا ہے 115۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں