سونیا حسین کو روس میں ایوارڈ سے نواز دیا گیا
کراچی (آئی این پی) اداکارہ سونیا حسیں کو روس میں عالمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستانی فن اور ثقافت کے کردار کو اجاگر کرنے کی کوششوں پر بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر کے ذریعے یہ یادگار لمحہ شیئر کیا، جس میں وہ ایوارڈ وصول کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اپنے پوسٹ کے کیپشن میں سونیا حسیں نے علامہ محمد اقبال کی چند سطریں شامل کیں، جو فخر اور تحریک کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں حقیقی طور پر اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کر رہی ہوں اور روس میں اس معزز اعزاز کے لیے سفارت خانے اور حکومت پاکستان کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔