30 سال سے زائد عمر کے فنکار جو اب بھی سنگل ہیں

30 سال سے زائد عمر کے فنکار جو اب بھی سنگل ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) رواں سال متعدد پاکستانی فنکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں تاہم اب بھی ایسے کئی سٹارز موجود ہیں۔۔

جو 30 سال کے ہونے کے باوجود کنوارے ہیں۔ مہوش حیات نے اب تک شادی نہیں کی اور وہ یہ واضح کرچکی ہیں کہ تب تک ‘شادی نہیں کروں گی جب تک کوئی ایسا ساتھی نہ مل جائے جو ان کا اور ان کے کام کا احترام کرے ۔صبا قمر نے اشارہ دیا ہے کہ انہیں اپنی زندگی کی محبت مل چکی ہے مگر وہ اب تک سنگل ہیں۔ مایا علی ایک خوبصورت پاکستانی سٹار ہیں جو اب بھی سنگل ہیں، بلال اشرف کو پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا سلمان خان کہا جاتا ہے کیوں کہ وہ بھی اب تک کنوارے ہیں، یمنیٰ زیدی نے بھی اب تک شادی نہیں کی ۔بلال عباس خان،عدیل حسین بھی اب تک کنوارے ہیں ۔ عمران عباس ایسے سپر سٹار ہیں جن کی شادی کیلئے مداح بے تاب ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں