شفقت امانت علی اور ریشم کے نئے گانے کے بولڈ مناظر پر تنقید

شفقت امانت علی اور ریشم کے  نئے گانے کے بولڈ مناظر پر تنقید

لاہور (آئی این پی)گلوکار شفقت امانت علی اور ریشم کے نئے گانے میں بولڈ رومانوی مناظر پر صارفین نے تنقید کی ہے۔شفقت امانت علی ملکہ ترنم نور جہاں کی مشہور غزل پہلی سی محبت کا کور ورژن جلد ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔۔۔

اس رومانوی گیت کی ویڈیو میں ریشم اور شفقت امانت علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کا ٹیزر ریشم نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔تاہم، گلوکار کو اس ویڈیو میں بطور ہیرو رومانوی کردار ادا کرنے پر شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے ۔کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کردار کسی اداکار کو دینا چاہیے تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں