عامر خان نے مجھے دھوکہ دیکر فلم میں مرکزی کردار حاصل کیا:اکشے کھنہ
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار اکشے کھنہ نے کہا کہ عامر خان نے انہیں دھوکہ دے کر فلم تارے زمین پر میں مرکزی کردار حاصل کیا تھا۔۔۔
اکشے کھنہ نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ فلم کے مصنف امول گپتے انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتے تھے ، اس لیے انہوں نے عامر خان سے درخواست کی کہ وہ اکشے کو فون کر کے سکرپٹ سننے کیلئے بلائیں،عامر نے جواب دیا کہ وہ سکرپٹ سنے بغیر اس کی سفارش نہیں کریں گے ۔ امول گپتے نے کہانی عامر خان کو سنائی، جو انہیں اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے خود ہی فلم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔