بشریٰ انصاری کا فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔حال ہی میں اپنے تازہ ولاگ میں بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ان دنوں میں ایک اور پراجیکٹ میں فیروز خان کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔
انہیں لگتا تھا کہ میں شاید بہت سنجیدہ یا سرد مزاج ہوں، لیکن جب وہ مجھے سمجھ گئے تو بہت دوستانہ اور باادب ہو گئے ،وہ مجھے بار بار گلے لگاتے اور کہتے تھے کہ آپ کے بغیر گزارا نہیں، نوجوانوں کو محبت دیں گے تو وہ بھی محبت لوٹائیں گے۔