سعودی عرب :اداروں کے شریعت سے متصادم ناموں پر پابندی

سعودی عرب :اداروں کے شریعت  سے متصادم ناموں پر پابندی

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے نئے قوانین کے تحت عوامی سہولیات کے ناموں پر سخت ضوابط نافذ کر دئیے ہیں۔

اب بلدیاتی، تعلیمی، ثقافتی، کھیلوں، مذہبی، صحت اور ٹرانسپورٹ کے اداروں کے نام شریعت سے متصادم نہیں ہوسکتے۔ شاہی، ولی عہد یا دیگر رہنماؤں کے نام پر سہولیات کے لیے شاہی منظوری لازمی ہوگی۔ اللہ کے اسمائے حسنی ٰمیں سے صرف سات نام استعمال کیے جا سکیں گے۔ متعلقہ اداروں کو عوامی سہولیات کے ناموں کا جامع ڈیٹا بیس قائم کرنا ہوگا اور ہر نام کی منظوری ادارے کے سربراہ کے پاس ہوگی۔ ضوابط سے یکسانیت، مذہبی اصولوں اور قومی شناخت کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں