یونان :ہوائی اڈے پر تکنیکی خرابی، کئی پروازیں متاثر

یونان :ہوائی اڈے پر تکنیکی  خرابی، کئی پروازیں متاثر

ایتھنز(اے ایف پی)یونان کے ہوائی اڈوں پر اتوار کو ایک تکنیکی خرابی کے باعث ریڈیو فریکوئنسی بند ہو گئیں، جس سے کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ایتھنز کے ہوائی اڈے پر مسافر طویل قطاروں میں پھنس گئے ، جہاں اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں۔ یونین رہنما پاناجیوٹیس نے اس واقعے کو بہت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہوائی اڈے کے آلات پرانے ہونے کے باعث تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں