پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کا راکٹ لانچر خریداری کا معاہدہ

پاکستان سے شکست کے بعد بھارت  کا راکٹ لانچر خریداری کا معاہدہ

نئی دہلی( دنیا نیوز)پاکستان سے شکست کے بعد بھارت نے تقریباً 293 کروڑ روپے کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ لانچر کی خریداری کا معاہدہ کرلیا، جو پونے کی نجی دفاعی کمپنی سے کیا گیا گیا۔۔۔

 اسرائیلی ٹیکنالوجی پر مبنی نظام بھارت میں تیار کیا جائے گا، بھارتی میڈیا کے مطابق فوج نے ایمرجنسی پروکیورمنٹ اختیارات استعمال کرتے ہوئے ملٹی کیلیبر، پوڈ بیسڈ راکٹ لانچر سسٹم کی خریداری کا آرڈر دیا ہے ، جسے غیر سرکاری طور پر ‘‘سوریاسترا’’ کہا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس آرڈر میں لانچر ہارڈویئر، گراؤنڈ سپورٹ آلات، پوڈ لانچڈ ایمونیشن اور دیگر معاون سازوسامان شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اس خریداری کا مقصد بھارتی فوج کی صلاحیت میں فوری خلا کو پُر کرنا ہے جب کہ بڑے پیمانے پر جاری خریداری اور مقامی ترقیاتی منصوبے اپنی رفتار سے جاری رہیں گے ، تاہم وزارتِ دفاع نے اس نظام میں شامل ایمونیشن یا اس کی مکمل تکنیکی تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں