ترک صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، یمن مذاکرات میں مدد کی پیشکش
استنبول(اے ایف پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں یمن کے فریقین کے درمیان مذاکرات میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
اردوان کے دفتر کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ یمن میں مختلف گروہوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ یمن 2014 سے خانہ جنگی کا شکار ہے، جہاں حوثی باغیوں اور حکومت کے درمیان تنازع جاری ہے۔ حالیہ عرصے میں حکومت کے اندر مختلف مسلح دھڑوں کے درمیان بھی کشیدگی بڑھی ہے۔ اردوان نے یمن اور صومالیہ کی علاقائی سالمیت کو خطے کے استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔