مصر:بھائی کی جگہ 2سال تک ملازمت کرنیوالا جعلی ڈاکٹر گرفتار

مصر:بھائی کی جگہ 2سال تک  ملازمت کرنیوالا جعلی ڈاکٹر گرفتار

قاہرہ (اے پی پی)مصر کے سرکاری ہسپتال میں دو سال تک جعلی ڈاکٹر کے طور پر کام کرنے والے 29 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم محض سائنس گریجویٹ تھا اور اس نے اپنے جڑواں بھائی، جو اصل ڈاکٹر ہے ،  کی شکل و شباہت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہسپتال میں خدمات انجام دیں۔ جعلی ڈاکٹر صرف معمولی کیسز دیکھتا اور خطرناک کیسز میں اپنے بھائی سے مشورہ لیتا۔ معاملہ ایک نرس کی مشکوک رپورٹ پر سامنے آیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے سپیشل برانچ سے تحقیقات کرائیں، جس کے بعد دونوں بھائیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں