انیل کپور نے فلم ’’دھرندھر 2‘‘ نہ کرنے کی وجہ بتادی
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے بھارت کی پروپیگنڈہ فلم دھرندھر 2 میں کیمیو کرنے سے انکار کردیا تھا جسے انہوں نے اپنا نقصان قرار دیا۔
انیل کپور نے انکشاف کیا کہ انہیں کراچی کے علاقے لیاری کے کینگ وار پر مبنی فلم ‘دھرندھر’ کے سیکوئل میں مختصر کردار کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے لیے انہوں نے انکار کردیا تھا۔ 69 سالہ اداکار نے بتایا کہ فلم ساز ادیتہ دھر نے انہیں اس فلم کے سیکوئل میں ایک کیمیو کردار کی پیشکش کی تھی اور انہیں یہ پیشکش پسند آئی تھی مگر وقت کی کمی کے باعث وہ اس کا حصہ نہیں بن سکے ۔
آدتیہ دھر میرے پاس دھرندھر 2 کے لیے آئے تھے ، وہ چاہتے تھے کہ میں فلم میں ایک چھوٹا سا کیمیو کروں۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں، اس کی وجہ میری پیشہ ورانہ دیانت داری اور وعدوں کی پابندی ہے اور یہ بہت اہم ہے ، صرف ٹیلنٹ ہی آپ کو کامیاب نہیں بناتا۔ وہ اس وقت اپنی تاریخیں پہلے ہی ایک اور فلم ساز کو دے چکے تھے ، اس لیے انہوں نے اسی وعدے کو نبھانا مناسب سمجھا ۔