سعودی عرب کے معمر ترین شخص 142 سال کی عمر میں چل بسے

 سعودی عرب کے معمر ترین شخص 142 سال کی عمر میں چل بسے

ریاٖض(دنیا مانیٹرنگ)سعودی عرب کے معمر ترین شخص ناصر بن ردّان آل راشد الوداعی142 سال کی عمر میں چل بسے ۔۔

انہیں ان کے آبائی گاؤں آل راشد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق ناصر بن ردّان نے 40 سے زائد مرتبہ فریضہ حج ادا کیا۔انہوں نے آخری شادی 110 برس کی عمر میں کی، جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی۔ مرحوم کے مجموعی طورپر 134 بچے اور پوتے پوتیاں تھے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں