ایل او سی :بھارتی فوج کی بچھائی بارودی سرنگیں جنگل کی آگ سے پھٹنے لگیں

ایل او سی :بھارتی فوج کی بچھائی بارودی  سرنگیں جنگل کی آگ سے پھٹنے لگیں

سرینگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر جنگلات میں آگ لگنے سے بھارتی فوج کی بچھائی بارودی سرنگیں پھٹنا شروع ہوگئیں۔۔۔

 بالاکوٹ سیکٹر کے بسونی فارورڈ علاقے میں واقع جنگل میں گزشتہ روز تقریباً 1 بجکر 50 منٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے شعلے تیزی سے ان مقامات تک پہنچ گئے جہاں بھارتی فوج نے بارودی سرنگیں نصب کر رکھی ہیں۔ آگ کی لپیٹ میں آتے ہی کم از کم 5 بارودی سرنگوں میں زوردار دھماکے ہوئے جن کی آواز دور تک سنائی دی۔ علاقے میں دیگر بارودی سرنگوں کے پھٹنے کا خطرہ برقرار ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں