یو گنڈا:صدارتی انتخابات سے دو دن قبل ملک بھر میں انٹرنیٹ بند
کمپالا (اے ایف پی)یو گنڈا میں صدارتی انتخابات سے دو دن قبل حکام نے ملک بھر میں انٹرنیٹ بند کر دیا ۔ صدر یووری مسیوینی 40 سال سے اقتدار میں ہیں، ساتویں بار کامیابی کے لیے حتمی مہم چلا رہے ہیں۔۔۔
ان کے مخالف 43 سالہ گلوکارسیاستدان بوبی وائن کو عوامی حمایت حاصل ہے ، فورسز کی جانب سے مظاہرین پر تشدد جاری ہے ۔ غیر ملکی صحافیوں کو انتخابی تقریبات تک رسائی نہیں دی گئی اور کئی کو گرفتاری کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔