امریکا کی این ویڈا کو چین میں اے آئی چپس فروخت کرنیکی اجازت
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ نے کچھ شرائط کے ساتھ این ویڈا کواے آئی ایچ200 چپس چین میں فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔۔
،تاہم سب سے جدید چپس کی فروخت چین میں اب بھی ممنوع رہے گی۔ یہ اقدام ٹرمپ کی پالیسی تبدیل ہونے کے بعد سامنے آیا، جس میں امریکا کو چپس کی فروخت کے منافع سے 25 فیصد حصہ ملے گا تاہم چین میں چپس کی طلب غیر یقینی ہے کیونکہ مقامی حکام کمپنیوں کو ہوم گرون چپس استعمال کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔