فرانس:دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار پیدائش سے زیادہ اموات

فرانس:دوسری عالمی جنگ کے بعد  پہلی بار پیدائش سے زیادہ اموات

پیرس(دنیا مانیٹرنگ)2025 میں فرانس میں دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے بعد پہلی بار پیدائش کے مقابلے میں زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔۔

۔فرانس کے قومی شماریاتی ادارے این ایس ای نے بتایا کہ گزشتہ سال6لاکھ51ہزار اموات اور 6لاکھ45ہزار پیدائشیں ہوئیں۔پیدائشوں کی تعداد عالمی کووِڈ وبا کے بعد سے مسلسل گر رہی ہے ۔آئی این ایس ایس ای نے کہا کہ گزشتہ سال پیدائش کی شرح فی خاتون ایک اعشاریہ چھپن تک گر گئی، جو پہلی عالمی جنگ کے بعد سے کم ترین سطح ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں