یورپی یونین :غیر قانونی تارکین کی آمد میں 26 فیصد کمی
وارسا(اے ایف پی) یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی فرونٹیکس نے بتایا ہے کہ 2025 میں غیر قانونی طور پر یورپ آنے والے تارکین کی تعداد میں پچھلے سال کے۔۔۔
مقابلے میں 26 فیصد کمی آئی ،بغیر اجازت 1 لاکھ 78 ہزار مہاجرین یورپ میں داخل ہوئے ۔ یہ تعداد 2021 کے بعد سب سے کم ہے جو 2023 میں ریکارڈ کی گئی تعداد کے نصف سے بھی کم ہے ۔ ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کی نگرانی اور امیگریشن الیسیوں کی مو ثر عملداری کی وجہ سے مہاجرین کی آمد میں کمی ممکن ہوئی ہے ۔