پی ایم ڈی سی:19نجی میڈیکل لینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسیں بڑھانے کی منظوری

پی  ایم  ڈی  سی:19نجی  میڈیکل  لینڈ  ڈینٹل  کالجز  کی  فیسیں  بڑھانے  کی  منظوری

فیصلہ وزیرِ اعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات اور کالجز کے مالیاتی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا جن کالجز کے معاملات تاحال زیرِ التوا ہیں وہ 18 لاکھ 90 ہزار سے زائد فیس لینے کے مجاز نہیں ہوں گے

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے 19 نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی ٹیوشن فیسوں میں اضافے کی منظوری دے دی ۔ یہ فیصلہ وزیرِ اعظم پاکستان کی قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات اور کالجز کے مالیاتی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا۔مختلف کالجز کے لیے مقررہ فیس کے مطابق ہائی ٹیک میڈیکل سیکشن ٹیکسلا اور ہائی ٹیک ڈینٹل سیکشن ٹیکسلا کی فیس 20 لاکھ روپے ،سی ایم ایچ  میڈیکل کالج کھاریاں کی فیس 18 لاکھ روپے ، شاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لودھراں کی فیس 20 لاکھ 14 ہزار 452 روپے اور اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور و راولپنڈی کی فیس 21 لاکھ 39 ہزار 197 روپے مقرر کی گئی ہے ۔اسی طرح سینٹرل پارک میڈیکل کالج لاہور کی فیس 20 لاکھ 21 ہزار 844 روپے ، نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سرگودھا کی فیس 19 لاکھ 78 ہزار 83 روپے ، یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی فیس 20 لاکھ 26 ہزار 341 روپے اور العلیم میڈیکل کالج لاہور کی فیس 17 لاکھ 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔

ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کی فیس 20 لاکھ 52 ہزار 99 روپے جبکہ ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی فیس 19 لاکھ 68 ہزار 293 روپے مقرر کی گئی ہے ۔رحمان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پشاور کی فیس 21 لاکھ 18 ہزار 971 روپے ، سلیمان روشن میڈیکل کالج ٹنڈو آدم کی فیس 20 لاکھ 17 ہزار 450 روپے اور ایچ بی ایس میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اسلام آباد کی فیس 20 لاکھ 57 ہزار 348 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد کی فیس 21 لاکھ 4 ہزار 102 روپے ، انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج فیصل آباد کی فیس 18 لاکھ 37 ہزار 587 روپے اور اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اسلام آباد کی فیس 21 لاکھ 47 ہزار 483 روپے رکھی گئی ہے ۔یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کی فیس 18 لاکھ 33 ہزار 257 روپے جبکہ عذرا ناہید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی فیس 20 لاکھ 69 ہزار 22 روپے مقرر کی گئی ہے ۔کونسل کے مطابق جن کالجز کے معاملات تاحال زیرِ التوا ہیں وہ سیشن 2024-25 کے لیے 18 لاکھ روپے اور سیشن 2025-26 کے لیے 18 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد فیس وصول کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں