امریکی امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی
منیا پولس (اے ایف پی)امریکی شہر منیا پولس میں امیگریشن ایجنٹ نے فائرنگ کر کے ایک اور شخص کو زخمی کر دیا ۔۔۔
ہوم لینڈ سکیورٹی نے بتایا کہ ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی اور بعد میں دو افراد کے ہمراہ افسر پر حملہ کیا۔ ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ چند روز پہلے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک خاتون کے ہلاک ہونے کے بعد سے منیا پولس میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔دوسری جانب 23 جنوری کو شہر بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے ۔