ایران مظاہروں پراے آئی جعلی ویڈیوز کی بھرمار،جھوٹ سچ میں فرق مشکل

ایران مظاہروں پراے آئی جعلی ویڈیوز  کی بھرمار،جھوٹ سچ میں فرق مشکل

واشنگٹن(اے ایف پی)ایران میں جاری مظاہروں کی رپورٹنگ کے دوران سوشل میڈیا پراے آئی جنریٹڈ (جعلی) ویڈیوز کی بھرمار ہو گئی۔۔۔

 ، جس سے جھوٹ اور سچ میں فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے ،ویڈیوز کو حامی اور مخالف فریق نے شیئر کیا ، ان ویڈیوز کو مجموعی طور پر تقریباً 35لاکھ بار دیکھا گیا ۔ ایک ویڈیو میں خواتین مظاہرین کو بسیج فورس کی گاڑی کو توڑتے دکھایا گیا، کچھ میں سڑکوں کے نام بدلنے جیسے مناظر بھی شامل ہیں، جن میں ٹرمپ سٹریٹ جیسا ٹائٹل بھی نظر آیا۔ ماہرین کا کہنا تھا ایران میں انٹرنیٹ کی بندش نے حقیقی معلومات کا خلا پیدا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں