برطانیہ :شدید برفباری کا الرٹ،بجلی و ٹرانسپورٹ نظام متاثر ہونے کا خدشہ

برطانیہ :شدید برفباری کا الرٹ،بجلی و  ٹرانسپورٹ نظام متاثر ہونے کا خدشہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میٹ آفس نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے باعث الرٹ جاری کر دیا ہے ، جس میں سکاٹ لینڈ کے شمال مشرق سے ٹائی سائیڈ اور وسطی سکاٹ لینڈ زیادہ متاثر ہونے کی توقع ہے ۔

 شمال مشرق اور شمال مغربی انگلینڈ، ایسٹ ویسٹ مڈلینڈز، یارکشائر اور ہمبر میں برفباری کا امکان ہے ۔ شدید موسم کی وجہ سے درجہ حرارت کم رہنے اور بجلی و ٹرانسپورٹ نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

 نیشنل ریل نے انگلینڈ، ویلز اور سکاٹ لینڈ میں ممکنہ خلل کی وارننگ جاری کی ہے ، جبکہ بعض علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑنے کی پیشگوئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں