کولمبیا :باغی گروہوں کے درمیان جھڑپ، 27افراد ہلاک
بگوٹا (اے ایف پی)کولمبیا میں دو باغی گروہوں کے درمیان خونریز جھڑپوں میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ، جھڑپیں ایل ریٹورنوکے دیہی حصے میں ایک علاقے کے کنٹرول پر ہوئیں جہاں منشیات اور ناجائز کان کنی کے اہم راستے ہیں۔
فوجی ذرائع نے بتایا جھڑپیں کولمبیا کی ریولیوشنری آرمی کے دو دھڑوں کے درمیان ہوئیں۔ ایک دھڑے کی قیادت نستور کر رہے تھے ، جبکہ دوسرا دھڑا الیگزینڈر ڈیاز مینڈوزا کی سربراہی میں تھا۔ دونوں گروہ 2024 میں اندرونی اختلافات کے باعث علیحدہ ہو گئے تھے ۔