سائنسدانوں نے سورج میں 10 لاکھ کلومیٹر سے بڑا سوراخ دریافت کر لیا

 سائنسدانوں نے سورج میں 10 لاکھ   کلومیٹر سے بڑا سوراخ دریافت کر لیا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی سائنسدانوں نے سورج کی سطح پر 10 لاکھ کلومیٹر لمبا سوراخ دریافت کیا ہے ، جو سورج کی بیرونی فضا میں غیر معمولی سرگرمی کی نشاندہی کرتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق یہ سوراخ شمسی ہوا کے زبردست بہاؤ کا باعث بن سکتا ہے ، جو زمین پر مقناطیسی طوفان اور خلائی موسم کی شدت میں اضافہ کر سکتا ہے ۔ سورج کی مسلسل نگرانی کرنے والے سیٹیلائٹس اور دوربینیں اس سوراخ کی حرکت اور اثرات کو قریب سے دیکھ رہی ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں