افغانستان سے تاجکستان سرحد پار دراندازی، 4 دہشتگرد ہلاک
خطلون (اے ایف پی)تاجکستانی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرحد عبور کرنے والے چار دہشت گردوں کو جنوبی خطلون ریجن میں کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اس وقت کارروائی کی جب مسلح افراد نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نومبر سے اب تک مختلف واقعات میں 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سرحدی اہلکار اور غیر ملکی کارکن شامل ہیں۔