بھارت:انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، لکھنؤ میں ہنگامی لینڈنگ
نئی دہلی(آئی این پی،دنیا مانیٹرنگ)نئی دہلی سے باگڈوگرا جانے والی انڈی گو ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع پر طیارے نے لکھنؤ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
طیارے میں عملے سمیت 230 افراد سوار تھے ۔پولیس کے مطابق پرواز میں بم کی اطلاع طیارے کے واش روم میں موجود ٹیشو پیپر پر ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹ کے ذریعے ملی۔لکھنؤپہنچنے کے بعد تمام مسافروں کو طیارے سے باحفاظت نکالا گیا اور ان کا سکین کیا گیا جبکہ طیارے کو ایئر پورٹ سے دور لے جا کر بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیموں نے تلاشی لی۔