فضیلہ قاضی کا فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید سے ناپسندیدگی کا اظہار
لاہور (شوبز رپورٹر) سینئر ٹی وی اداکارہ اور سابق میزبان فاضلہ قاضی نے معروف اداکاروں فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید سے متعلق ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔
پوڈکاسٹ کے دوران جب ان سے فہد مصطفیٰ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا، ‘‘فہد مصطفیٰ کون؟’’ ،ہمایوں سعید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ ان کے گھر آئیں تو وہ محض ایک کپ چائے پیش کریں گی ۔