فریدہ جلال نے 8گھنٹے کی شفٹ کے مطالبے پر رائے دیدی

فریدہ جلال نے 8گھنٹے کی شفٹ کے مطالبے پر رائے دیدی

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے اداکاروں کی جانب سے آٹھ گھنٹے کی شفٹ کے مطالبے پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ابتدائی کیریئر کے مشکل دنوں کی کہانی بیان کردی۔

ایک موقع پر گفتگو میں فریدہ جلال نے انکشاف کیا کہ ماضی میں اداکاروں کو آج جیسی سہولیات حاصل نہیں تھیں اور طویل اوقات تک کام کرنا معمول کی بات تھی۔ اس دور میں نہ وینٹی وین ہوتی تھی اور نہ ہی آرام دہ سہولیات، خاص طور پر آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران حالات بہت سخت ہوتے تھے ۔ہم بہت طویل اوقات تک کام کرتے تھے اور اسے کوئی بڑی بات نہیں سمجھا جاتا تھا، آؤٹ ڈور شوٹس میں وینٹی وین کے بغیر کام کرنا پڑتا تھا، خاص طور پر ایک خاتون ہونے کے ناطے یہ سب بہت مشکل تھا، میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتی تھی اور ہم نے یہ تمام مشکلات مل کر برداشت کیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اداکاروں کے لیے کام کے حالات کافی آسان ہو چکے ہیں اور اس شعبے میں آنے سے پہلے لوگوں کو اچھی طرح سوچ لینا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں