ہانیہ عامر نے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

 ہانیہ عامر نے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی خبروں اور قیاس آرائیوں کے بعد اب تو وہ خود بھی شادی کا سوچنے لگی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر شادی ہوئی تو وہ سادہ تقریب کو ترجیح دیں گی۔ہانیہ عامر نے شادی کے لباس سے متعلق سوال پر بتایا کہ وہ اپنی شادی پر جامنی رنگ پہننا پسند کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں