آسٹریلیا میں شارک حملوں کے بعددرجنوں ساحل بند
سڈنی(اے ایف پی)آسٹریلیا کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں 48 گھنٹوں کے دوران شارک کے چار حملوں کے بعد درجنوں ساحل بند کر دئیے گئے۔
تازہ ترین واقعہ منگل کو پوائنٹ پلومر کے قریب پیش آیا جہاں 39 سالہ سرفر کو معمولی زخم آئے ۔ اس سے قبل سڈنی کے مختلف ساحلوں پر 12 سالہ لڑکا، 11 سالہ سرفر اور 27 سالہ بالغ شخص شارک کے حملوں کا شکار ہوئے ، جن میں بعض شدید زخمی ہوئے ۔ سڈنی کے ناردرن بیچز کونسل کے تمام ساحل بھی جمعرات تک بند کر دئیے گئے۔