سابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کے قاتل کو عمر قید

سابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے  کے قاتل کو عمر قید

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کے سابق وزیراعظم شینزو آبے کے قاتل تتسویا یاماگامی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ۔45سالہ یاماگامی نے 2022 میں آبے کو انتخابی مہم کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔۔۔

عدالت نے قتل اور فائرآرم قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات پر انہیں مجرم قرار دیا۔ مجرم یاماگامی کے وکلا نے 20 سال قید کی درخواست کی تھی اور مو قف اختیار کیا تھا کہ مجرم کے خاندان کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ، تاہم عدالت نے عمر قید برقرار رکھی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں