کولمبیا :کوکین لیبارٹری میں دھماکا،9 افراد ہلاک،8زخمی
بوگوتا(اے ایف پی)کولمبیا کے جنوب مغربی صوبے ناریو میں ایک کوکین لیبارٹری میں دھماکے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا ایک گیس سلنڈر کے غلط استعمال کے باعث ہوا۔ متاثرہ افراد نیشنل کوآرڈینیٹر بولیواریئن آرمی کے کارکن تھے ، جو سابقہ ایف اے آر سی باغیوں کی علیحدہ جماعت ہے۔