بھارت:50تک گنتی نہ آنے پر باپ کے تشدد سے 4سالہ بچی ہلاک
نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) بھارتی ریاست ہریانہ میں سنگدل باپ نے 50 تک گنتی نہ آنے پر اپنی 4 سالہ بیٹی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 21 جنوری کو پیش آیا جب اترپردیش سے تعلق رکھنے والا کرشنا جیسوال گھر پر اپنی 4سالہ بیٹی کو پڑھا رہا تھا۔ گنتی نہ آنے پر وہ شدید غصے میں آ گیا اور بچی پر اس قدر تشدد کیا کہ وہ بیہوش ہو گئی۔ کچھ دیر بعد کرشنا بچی کو سرکاری اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ملزم نے اپنی بیوی کو فون پر بتایا کہ بچی سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہو گئی ہے تاہم جب ماں اسپتال پہنچی تو بچی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات دیکھ کر اسے شک ہوا اور اس نے پولیس کو اطلاع کر دی۔