امریکا:بھارتی خاندان کی جھگڑے کے دوران فائرنگ، 4افراد ہلاک
جارجیا (دنیا مانیٹرنگ)امریکی ریاست جارجیا میں ایک بھارتی خاندان کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی قونصل خانے اٹلانٹا کے مطابق مقتولین میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے ۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 51 سالہ وجے کمار کے نام سے ہوئی ہے ۔ ہلاک ہونے والوں میں اس کی اہلیہ میمو ڈوگرا، گورو کمار، ندھی چندر اور ہریش چندر شامل ہیں ۔ فائرنگ کے وقت تین بچے گھر میں موجود تھے ، ایک بچے نے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی ، اہلکار چند منٹوں میں ہی موقع پر پہنچ گئے ۔