شام حکومت اور کرد فورسز کا جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق
دمشق(اے ایف پی)شامی حکومت اور کرد قیادت والی شامی ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔
شامی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کی مدت ایک ماہ کے لیے بڑھائے جانے کا امکان ہے ، تاہم اس کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ شامی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کی ایک وجہ داعش کے قیدیوں کی عراق منتقلی کا عمل مکمل کرنا ہے ۔ کرد ذرائع کے مطابق سیاسی حل تک جنگ بندی برقرار رہے گی۔