ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی ،بابری مسجد انہدام کی رپورٹنگ کرنیوالے مارک ٹلی90برس کی عمر میں چل بسے

 ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی ،بابری مسجد  انہدام کی رپورٹنگ کرنیوالے  مارک ٹلی90برس کی عمر میں چل بسے

نئی دہلی(اے ایف پی ،دنیا مانیٹرنگ)معروف برطانوی صحافی اور بی بی سی کے سابق نمائندے مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں چل بسے۔

ٹلی نے اپنی زندگی کے کئی اہم لمحوں میں صحافت کے ذریعے دنیا کے سامنے بھارت ، پاکستان، بنگلہ دیش، اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کی سینکڑوں کہانیاں پیش کیں۔ ان کا سب سے مشہور کام ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کی کوریج اور 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کی رپورٹنگ تھا، جس کے دوران انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں۔انہوں نے 2002 میں برطانوی حکومت سے نائٹ ہڈ ایوارڈ حاصل کیا اور بھارت میں پدما شری اور پدم بھوشن جیسے اعزازات بھی حاصل کیے۔ان کا صحافتی کیریئر عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ بی بی سی سے ابستہ ہونے کی وجہ سے وہ مشہور ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں