برطانیہ کا امریکی ایف بی آئی کی طرز پر فورس بنانے کا منصوبہ

برطانیہ کا امریکی ایف بی آئی  کی طرز پر فورس بنانے کا منصوبہ

لندن(دنیا مانیٹرنگ)برطانیہ کا امریکی ایف بی آئی کی طرز پر فورس بنانے کا منصوبہ، یہ فورس پیچیدہ تحقیقات جیسے کہ انسداد دہشت گردی، فراڈ، آن لائن بچوں کے استحصال اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائی کی ذمہ دار ہوگی۔

برطانوی حکومت نے اتوار کو کہا کہ وہ رواں ہفتے ایک نئی قومی پولیس فورس کے قیام کا منصوبہ پیش کرے گی، جسے ’برٹش ایف بی آئی‘ کا نام دیا جا رہا ہے ۔نیشنل پولیس سروس کے تحت دہشت گردی اور جرائم سے نمٹنے والی موجودہ ایجنسیاں، پولیس ہیلی کاپٹرز، سڑکوں کی نگرانی اور انگلینڈ و ویلز کے ریجنل آرگنائزڈ کرائم یونٹس کو ایک ہی چھتری تلے لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں