بھارت کا جنگی جنون ،یوم جمہوریہ پریڈ میں ہائپر سونک میزائل کی نمائش کا اعلان
نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے آج 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ ہائپر سونک میزائل کی نمائش کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی حکومت نے بیان میں کہا کہ یہ میزائل جدید ہتھیاروں کے نظام کے حصول اور بھارتی نیوی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ڈی آر ڈی او نے کہا یہ ہتھیار ایک ہائپر سونک گلائیڈ میزائل ہے ، جو جامد اور حرکت کرنے والے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے مختلف پے لوڈ لیجانے کیلئے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ میزائل اپنی نوعیت کا پہلا میزائل ہے جس میں مقامی ایویونکس سسٹم اور ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی خصوصیات ہیں۔