سعودی عرب :غیرقانونی تارکین کیخلاف کریک ڈاؤن ، مزید 18ہزار گرفتار

سعودی عرب :غیرقانونی تارکین کیخلاف  کریک ڈاؤن ، مزید 18ہزار گرفتار

ریاض (اے پی پی)سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک کے مختلف ریجنز میں غیرقانونی تارکین کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزید 18 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے گئے۔

حراست میں لیے گئے افراد میں 11 ہزار 442 نے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کی، جبکہ 1 ہزار 762 غیر قانونی طور پر سعودی عرب داخل ہوئے جن میں 46 فیصد یمنی اور 53 فیصد ایتھوپین شامل تھے ۔ محنت قوانین کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 827 افراد کے کیس وزارت محنت کو منتقل کیے گئے ۔ علاوہ ازیں 46 افراد غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش میں گرفتار کئے گئے ، 11 افراد کو غیر قانونی پناہ و ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں