سونے اور تیل کی عالمی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں

سونے اور تیل کی عالمی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں

قیمتی دھاتوں کی طلب میں اضافے کی ایک اور وجہ امریکی ڈالر کی کمزوری کا خدشہ تیل کی قیمت بڑھنے کی وجہ ٹرمپ کی ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی دھمکیاں

لندن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا جبکہ محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والے سونے کی قیمت نئی تاریخی بلند سطح کے قریب پہنچ گئی۔سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح 5,595.47 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کے بعد قدرے نیچے آئی کیونکہ سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال میں محفوظ اثاثوں کی جانب دوڑے ۔ چاندی کی قیمت بھی بڑھ کر 120.44 ڈالر فی اونس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔قیمتی دھاتوں کی طلب میں اضافے کی ایک اور وجہ امریکی ڈالر کی کمزوری کا خدشہ ہے ، جس کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں کہ صدر ٹرمپ عالمی ریزرو کرنسی کے کمزور ہونے کو قبول کرنے پر آمادہ ہیں، حالانکہ اس سے امریکا میں مہنگائی بڑھنے کا خطرہ موجود ہے ۔لندن میں دوپہر کی ٹریڈنگ کے دوران امریکا کے مرکزی تیل معاہدے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 5.1 فیصد اضافے کے ساتھ 64.43 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں