حماس اسلحہ چھوڑنے پر آمادہ ہو گئی :ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس اپنے ہتھیار چھوڑنے پر آمادہ ہو گئی ہے ، جو اسرائیل کے ساتھ نازک جنگ بندی میں بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے ۔
کابینہ اجلاس میں ٹرمپ نے کہا کہ حماس کی جانب سے آخری یرغمالی ران گویلی کی لاش کی واپسی تعاون کا ثبوت ہے ۔ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے بھی اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے پاس غیر مسلح ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ تاہم حماس نے تاحال باضابطہ طور پرہتھیار ڈالنے کی تصدیق نہیں کی، البتہ فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ ٹرمپ نے حکم دیا ہے کہ وینزویلا کی کمرشل فضائی حدود آج سے دوبارہ کھول دی جائیں ۔ کابینہ اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز سے بات کی اور انہیں فضائی حدود بحال کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔