پیرس :حنا ربانی کی فرانسیسی ہم منصب برونو فوکس سے ملاقات

 پیرس :حنا ربانی کی فرانسیسی  ہم منصب برونو فوکس سے ملاقات

پیرس (اے پی پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن حنا ربانی کھر نے گزشتہ روز پیرس میں فرانسیسی ہم منصب برونو فوکس سے ملاقات کی ہے ۔

 فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘‘ایکس’’ پرجاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ملاقات میں علاقائی صورتحال، عالمی پیشرفت اور دوطرفہ تعاون و روابط پر تبادلہ خیال کیا  گیا، دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی نظام سے مشترکہ وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون اور باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں