قطر سے تحائف لینے پر یورپی کمیشن کا اعلیٰ عہدیدار برطرف

قطر سے تحائف لینے پر یورپی  کمیشن کا اعلیٰ عہدیدار برطرف

برسلز (اے ایف پی) یورپی کمیشن کے اعلیٰ عہدیدار ہینرک ہولولائی کو قطر سے تحائف اور مراعات لینے کے الزامات پر برطرف کر دیا گیا ۔

وہ یورپی کمیشن میں ٹرانسپورٹ کے سابق ڈائریکٹر جنرل تھے ۔ انہوں نے 2015 سے 2021 کے دوران قطر کے اخراجات پر متعدد دورے کیے ، اس دوران وہ قطر ایئرویز کو یورپی مارکیٹ میں زیادہ رسائی دینے کے معاہدے پر مذاکرات کر رہے تھے ۔ یہ معاملہ ماضی کے ’’قطرگیٹ‘‘ سکینڈل سے بھی جوڑا جا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں